ہفتہ, مئی 31, 2025

پاکستان کی تاریخی فتح: بھارت نے بغیر جنگ لڑے ہار مان لی!

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان کے سامنے سفارتی شکست تسلیم کر لی۔ بھارتی میڈیا اور تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کی ناکامی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، جس کے بعد بھارت کے لیے عالمی سطح پر تنہائی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

عالمی برادری پاکستان کے ساتھ، بھارت تنہا

بھارتی تجزیہ کاروں نے اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کو بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی مؤقف کی حمایت تمام پانچ مستقل رکن ممالک (ویٹو پاورز) نے کی، جن میں امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انتہائی حیرت انگیز ہے کہ فرانس اور امریکہ جیسے ممالک، جن سے بھارت نے ہزاروں کروڑ روپے کے اسلحے خریدے ہیں، اب پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت کی شرمساری

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا، جس کے بعد کسی بھی ویٹو پاور ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے اسے مودی حکومت کی بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، جبکہ بھارت سفارتی طور پر مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔‘‘

بین الاقوامی دباؤ: بھارت کو جنگ سے باز رہنے کی ہدایت

تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب، قطر، یورپی یونین، امریکہ، روس اور چین جیسے ممالک بھارت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ کسی بھی ممکنہ جنگ سے گریز کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ہر طرف سے بھارت کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ تصادم سے بچے، لیکن مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت دن بہ دن سفارتی طور پر کمزور ہوتا جا رہا ہے۔‘‘

بھارتی عوام کو حکومتی ناکامی کی قیمت چکانا پڑے گی

بھارتی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہ کی تو آنے والے دنوں میں بھارتی عوام کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’جنگ ہو یا سفارت کاری، ہار کی سزا عوام کو ہی بھگتنی پڑتی ہے۔‘‘

پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنی مضبوط سفارتی حکمت عملی کے ذریعے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کی حمایت اور بھارت کی تنہائی نے خطے میں طاقت کے توازن کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب