منگل, مئی 20, 2025

ہارورڈ یونیورسٹی کا مفت تعلیم کا شاندار اقدام

ہارورڈ یونیورسٹی نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایسے تمام طلبہ جن کے خاندان کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ ڈالر سے کم ہے، ان کے لیے ٹیوشن فیس مکمل طور پر معاف کر دی جائے گی۔

مزید برآں، ایک لاکھ ڈالر سے کم آمدنی والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے رہائش، ہیلتھ انشورنس اور دیگر تعلیمی اخراجات بھی یونیورسٹی خود برداشت کرے گی۔ اس فیصلے کا مقصد متوسط طبقے کے طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔

یہ نئی پالیسی تعلیمی سال 2025-26 سے نافذ العمل ہوگی اور غیر ملکی طلبہ کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔ یہ قدم انقلابی ثابت ہو سکتا ہے اور دیگر جامعات کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب