جمعرات, مئی 8, 2025

وادی نیلم میں سردی کی شدت کم، مشکلات برقرار

وادی نیلم اور دیگر بالائی علاقے سردی کی شدت میں کمی کا سامنا کر رہے ہیں، مطلع صاف ہونے سے درجہ حرارت بہتر ہو رہا ہے۔ برف پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

محکمہ شاہرات برف ہٹانے اور راستے بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے، تاہم مکمل بحالی میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ شہری مشکلات کے باوجود بہتری کی امید رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب