جمعہ, مئی 23, 2025

ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر والد بن گئے۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی تصدیق انہوں نے خود کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر ایلون مسک کی ساتھی اور نیورا لنک کمپنی کی اعلیٰ ایگزیکٹیو شیون زیلیس نے ایک پوسٹ میں اس خوشخبری کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایلون مسک سے مشاورت کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے “سیلڈن لائکرگس” کی پیدائش کی خبر لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ شیون زیلیس اس سے قبل بھی ایلون مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں اور اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم، جوڑے نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ ان کا بیٹا کب پیدا ہوا۔

ایلون مسک نے بھی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سرخ دل کا ایموجی شیئر کیا، جس سے انہوں نے اپنے 14ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔

ایلون مسک کے بچوں کی فہرست خاصی طویل ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے سابقہ تعلقات سے بھی کئی بچے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی جسٹن مسک سے پانچ بچے ہیں، جبکہ کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے تین بچے ہیں۔ اسی طرح شیون زیلیس سے ان کے اب چار بچے ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، ایک بیٹی سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئی تھی۔

گزشتہ دنوں 26 سالہ ایشلے سینٹ کلیئر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایلون مسک کے 13ویں بچے کی ماں ہیں، جس کے بعد اب شیون زیلیس کے تازہ اعلان نے ایلون مسک کے والد بننے کی فہرست کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب