بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہوں کے بعد، گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے وضاحت کی ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ قبل سنیتا نے طلاق کی درخواست دائر کی تھی، لیکن اب دونوں نے اپنے مسائل خوش اسلوبی سے حل کر لیے ہیں اور دوبارہ ساتھ ہیں۔ وکیل کے مطابق، نیو ایئر کے موقع پر گووندا اور سنیتا نے نیپال میں پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی، اور اب ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔