اتوار, فروری 9, 2025

مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کئی چیلنجز درپیش ہیں جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت مسلم دنیا کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کانفرنس کے شرکاء میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل تھیں، جنہیں وزیراعظم نے بہادری اور ہمت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے اور اس کے انعقاد میں تعاون پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں تاریخ کی اہم خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں، بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، ارفا کریم نے ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، اور مریم نواز بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں 22.8 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ان بچوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اعلامیہ کو اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب