پیر, نومبر 25, 2024

پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف شامل تھے۔ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد دونوں رہنما جیل سے روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تحریکِ انصاف کے رہنما بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے اہم راستے بند ہیں۔ احتجاج میں شریک قافلے کی قیادت بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہوا، جس میں بشریٰ بی بی کی گاڑی سب سے آگے تھی۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان کے مطابق قافلے کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مظاہرین پرجوش رہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آرام کرنے اور کھانے کے بعد قافلے میں دوبارہ شامل ہوں گے۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی جبکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کے مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب