پیر, نومبر 25, 2024

ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کی

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر کے اپنی کلاس کا لوہا منوا لیا۔

یہ سنگ میل انہوں نے پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں عبور کیا، جس کے بعد وہ دنیا کے ان 37 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے 100 یا اس سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں۔ کوہلی اس وقت بھارت کے واحد متحرک کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ شاندار اعزاز حاصل کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آخری مرتبہ یہ کارنامہ سری لنکا کے لیجنڈری بیٹر کمار سنگاکارا نے 2020 میں انجام دیا تھا۔ پروفیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز انگلینڈ کے جیک ہوبز کے پاس ہے، جنہوں نے 199 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

ویرات کوہلی کی یہ کامیابی ان کے کیریئر کے تسلسل اور مہارت کی عکاس ہے۔ انہوں نے مختلف فارمیٹس میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے کرکٹ کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔ یہ سنگ میل ان کی محنت، عزم اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کوہلی کی اس شاندار کارکردگی پر مداحوں نے انہیں بھرپور مبارکباد دی ہے، اور کرکٹ ماہرین نے ان کے مستقبل میں مزید ریکارڈز قائم کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف بھارت بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب