پیر, نومبر 25, 2024

پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز رپورٹ، رواں سال مجموعی تعداد 32 تک پہنچ گئی

ملک میں پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ کیسز جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے ہیں۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹُھل میں 32 ماہ کی بچی اور 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72 ماہ کا بچہ اس مرض سے متاثر ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 22 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ یوں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

پاکستانی حکام اور بین الاقوامی ماہرین نے اکتوبر میں مزید بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سال کے آخر تک یہ تعداد 55 سے 65 تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب