ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد اپنی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، 2 رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔