معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سوئفٹ نے کل صدارتی مباحثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہیرس کے حق میں اپنا پیغام جاری کیا۔
صدارتی مباحثے میں کملا ہیرس نے مڈل کلاس کی بہتری اور معیشت سے متعلق پریشان امریکیوں کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کوئی قابل عمل پلان نہیں ہے، جبکہ انہوں نے امریکی ورک فورس کی مدد اور ٹرمپ کے دور میں پھیلائے گئے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، جہاں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس مقابلہ کریں گی، جبکہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں ہیں۔