بالی وڈ کے معروف گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے ہٹ گانے ‘بلیو ہے پانی’ کو بے وقوفانہ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ہنی سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کے کام پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘بلیو ہے پانی’ ان کی زندگی کا سب سے بے وقوفانہ گانا ہے، اور اسے ‘گانا’ کہنا مشکل ہے، کیونکہ اس میں کوئی سر و پیر نہیں ہے۔
ہنی سنگھ نے بتایا کہ یہ گانا بہت جلدی میں لکھا گیا تھا اور اس کی میوزک اور ریکارڈنگ سمیت صرف 2 گھنٹوں میں تیار کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘براؤن رنگ’ اور ‘بلیو آئیز’ جیسے گانے قابلِ فہم ہیں کیونکہ وہ بہتر طریقے سے لکھے گئے تھے۔ ہنی سنگھ نے ‘لنگی ڈانس’ اور ‘پارٹی آل نائیٹ’ جیسے گانوں کی بھی اسی طرح تنقید کی، اور کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ان گانوں کی تعریف ہوئی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ خود ان گانوں کو دیکھ کر ہنستے ہیں، لیکن یہ گانے ابھی بھی چلتے ہیں اور ان سے آمدنی بھی ہوتی ہے۔