امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے کے انعقاد پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، کملا ہیرس نے شرط عائد کی ہے کہ مباحثے کے دوران دونوں فریقوں کے مائیک مستقل طور پر کھلے رہیں۔
اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس مباحثے کے قواعد کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدواروں کے بیانات کے بعد، یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ممکنہ طور پر ملتوی ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ مباحثہ 10 ستمبر کو فلاڈیلفیا میں ہونا ہے۔