پیر, نومبر 25, 2024

بھارت: 25 سالہ نوجوان نے 65 سالہ خاتون کے ساتھ سرکاری اسپتال کی حدود میں جنسی زیادتی کی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ کے بعد، ریاست مہاراشٹرا میں بھی ایک سرکاری اسپتال میں جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹرا کے ضلع چھکا بالا پور کے سرکاری اسپتال میں 25 سالہ نوجوان نے 65 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ یہ خاتون گاؤں سے علاج کے لیے اسپتال آئی تھی، لیکن دیر ہونے کی وجہ سے اس کا علاج نہ ہو سکا، جس پر اس نے رات اسپتال کی حدود میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ رات تقریباً 2 بجے، 25 سالہ ملزم نے خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

میڈیا کے مطابق، خاتون کی مدد کی پکار پر موقع پر موجود لوگ فوراً پہنچے، اور خاتون کو ریسکیو کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں ایک لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، اور ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں بھی ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے اسپتال عملے کی مدد سے نرس کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب