ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

55 روپے کرائے پر آدھے کمرے میں رہا، اور پیسوں کے لیے ہر پیشکش قبول کی: سلیم خان

بالی وڈ کے لیجنڈ اسکرین رائٹر اور دبنگ اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ممبئی آنے کے بعد 55 روپے کرائے پر آدھے کمرے میں رہائش اختیار کی تھی۔

سلیم خان، جو اس وقت اپنی ڈاکومینٹری فلم ’اینگری ینگ مین‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، نے ممبئی آنے کے بعد کی جدوجہد اور سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کے ساتھ زندگی کے آغاز کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ممبئی آنے سے قبل وہ بھارتی شہر اندور میں آرام دہ زندگی گزار رہے تھے، لیکن فلموں کی دنیا میں بڑا نام بنانے کے خواب نے انہیں ‘جدوجہد’ کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔ سلیم خان نے اپنی فیملی سے ایک روپیہ بھی نہ لے کر ممبئی کا رخ کیا۔

ممبئی پہنچنے کے بعد، سلیم خان نے میرین ڈرائیو پر 55 روپے کرائے پر آدھے کمرے کا مکان کرایہ پر لیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی خواہش تھی کہ 110 روپے میں پورا کمرہ کرایہ پر لیں، لیکن یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ پیسوں کی کمی کے باعث، انہوں نے سگریٹ اور کپڑوں کے اشتہارات جیسی پیشکشیں بھی قبول کیں۔

سلمیٰ خان سے ملاقات اور شادی کے حوالے سے سلیم خان نے بتایا کہ ان کی سلمیٰ سے ملاقات 24 سال کی عمر میں ہوئی تھی، جبکہ سلمیٰ کی عمر اس وقت 17 سال تھی۔ سلمیٰ کے گھر والوں نے سلیم خان پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا کہ وہ سلمیٰ سے یا کسی اور سے شادی کریں۔ 1964 میں سلیم خان اور سلمیٰ کی شادی ہوئی اور ایک سال بعد، 1965 میں، سلمان خان کی پیدائش ہوئی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب