ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

کارساز ٹریفک حادثے میں انصاف ہوتا نظر نہ آیا تو میں بطور گورنر عدالت سے رجوع کروں گا: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر کارساز حادثے میں انصاف ملتا ہوا نظر نہ آیا تو وہ لواحقین کے ساتھ بحیثیت گورنر عدالت جائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں اور انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ اگر انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوئی تو وہ خود عدالت کا رخ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی طاقتور اللہ کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، اور کارساز حادثے میں انصاف کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے وکیلوں سے رابطے میں رہنے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس کیس کی نگرانی کریں تاکہ انصاف کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کارساز میں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل دیا تھا اور دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، جس میں باپ بیٹی کی ہلاکت ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب