ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیراعظم منتخب ہو گئی ہیں۔

پھیو تھائی پارٹی کی رہنما پیتونگاترن شنوترا تھائی لینڈ کی وزیراعظم بن گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیتونگاترن کو پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے بعد ملک کی سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

شنوترا نے سابق وزیراعظم سریتا تھاویزن کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہے، جنہیں چند روز قبل عدالت نے غلط تقرری پر عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 37 سالہ پیتونگاترن، جو اُنگ اِنگ کے نام سے بھی مشہور ہیں، بزنس ٹائیکون تھاکسن شنوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں اور اپنے خاندان کی تیسری شخصیت ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

وزیراعظم بننے کے لیے پیتونگاترن کو پارلیمنٹ کی 493 نشستوں میں سے 314 نشستوں کی ضرورت تھی۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سریتا تھاویزن اور فوج کے درمیان ایک طویل کشیدگی رہی ہے، انہوں نے 2006 کی فوجی بغاوت کے بعد کئی سال جلا وطنی میں گزارے اور گزشتہ برس ہی ملک واپس آئے تھے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب