ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم وفات پا گئیں۔

پاکستان کے معروف میوزک بینڈ ‘زیب اینڈ ہانیہ’ کی گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئیں۔

گلوکارہ زیب النسا، جو زیب بنگش کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کزن ہانیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے متعدد اسٹوریز شیئر کیں۔ زیب بنگش نے بتایا کہ ہانیہ اسلم 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پا گئیں۔ ان کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری کے فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستانی فلم ساز مہرین جبار نے بھی ہانیہ اسلم کے انتقال پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس پوسٹ پر بالی وڈ کی معروف گلوکارہ ریکھا بھاردواج نے بھی کمنٹ کیا، اور ہانیہ اسلم کی توانائی اور شگفتگی کو سراہا۔

زیب بنگش اور ہانیہ اسلم نے 2007 میں میوزک بینڈ ‘زیب اینڈ ہانیہ’ کی بنیاد رکھی تھی، اور 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے ‘پیمانہ’ سے شہرت حاصل کی۔ ہانیہ اسلم نے 2014 میں تعلیم کے لیے کینیڈا کا سفر کیا اور 2016 میں وہاں اپنے سولو کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان واپس آ کر انہوں نے متعدد فلموں میں میوزک کمپوزر کے طور پر کام کیا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب