پیر, نومبر 25, 2024

پاکستان کو مجبوری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا آئی ایم ایف کا قرض کیلئے میچ ہارنے کی شرط ۔

نامور مصنف انور مقصود نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا سے ہار کی دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو دیکھی گئی ہے جس میں وہ اپنی ردعمل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے مجبوری میں میچ ہارا، چونکہ ابھی انہیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی ہار کے بعد انور مقصود نے کہا کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو، پھر پیسے دو، ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا ہوسکتا ہے کہ میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دو ورنہ پاکستانیوں کو ٹکٹ خریدے ہوئے بھی اب انہیں اپنے ٹکٹ بیچنے پڑیں گے۔ انور مقصود نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق بھی اظہار کیا کہ اب جن پاکستانیوں نے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں، وہ اپنے ٹکٹ آدھی قیمت پر بیچ دیں گے۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ قومی ٹیم صرف 13 رنز بنا سکی تھی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب