پیر, نومبر 25, 2024

بھارتی انتخابات میں کانگرس کی آئین بچاؤ مہم کامیاب

کانگریس نے بی جے پی کو اُسی کے ہتھیار سے کاری ضرب لگا دی ہے۔ اب بی جے پی کو چار سو پار کا نعرہ ووٹر کیلئے خوفناک ثابت ہوا ہے، اس سادہ اکثریت کے بارے میں حکمران جماعت بی جے پی ناکام ہوگئی ہے، تاہم اب وہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کرے گی۔ اس کے بعد 10 برس بعد، غیرمعمولی نتائج کے بعد، بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندر مودی کے حکومتی اتحاد کے لیے پھر سے ڈراؤنا خواب بنا ڈالا ہے۔

بھارت کے سابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ آج ہوگی، جس میں بی جے پی نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم کے لیے نامزد کرنے کی کوشش کرے گی۔

بی جے پی کو ماضی کی 303 نشستوں کے مقابلے میں اس بار صرف 240 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، جبکہ 543 رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔

2019 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد نے 353 میں سے 303 نشستیں بی جے پی کو دی تھیں، تاہم کانگریس نے مودی کا چار سو نشستیں حاصل کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

کانگریس اتحاد نے 230 نشستیں جیتیں، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور رہنما راہول گاندھی نے عوام کو یہ باور دلایا کہ اگر بی جے پی کو چار سو نشستیں مل گئیں تو وہ آئین بدل دے گی اور کوٹہ سسٹم ختم کر دے گی۔

گاندھی کی آئین بچاؤ موثر انتخابی مہم کے نتائج میں کانگریس کو 99 نشستیں ملیں، جو سن دوہزار انیس کے انتخابات کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں۔ اس طرح دس سال میں پہلی بار کانگریس نے قائدحزب اختلاف کے طور پر اپنے لیڈر کو پیش کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، تاہم ابھی واضح نہیں کہ راہول گاندھی اپوزیشن لیڈر بنیں گے یا نہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق کانگریس پارٹی نے 24 ریاستوں اور یونین ٹیرٹریز میں اراکین منتخب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، تاہم مدھیہ پردیش، انڈمان اور نکوبارجزائر میں اس بار کھاتہ نہیں کھول سکی۔

کانگریس اس بار راجستھان، گجرات، چندی گڑھ، ناگا لینڈ، لکشدویپ اور منی پور میں بھی کامیاب رہی، تاہم کرناٹک میں کم نشستیں ملنے سے انہیں مایوسی کا سامنا ہوا۔

3.5

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب