کلاڈیا شین بام پارڈو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمران جماعت کی امیدوار نے تقریباً 60 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
کلاڈیا شین میکسیکو سٹی کی میئر بھی رہ چکی ہیں۔
دوسری جانب، اپوزیشن کے امیدوار گیلوز نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
اپوزیشن امیدوار گیلوز نے تقریباً 28 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 8 جون کو کیا جائے گا۔