گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول کی طالبات سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں، اور خوف کے باعث بچیاں خاموش رہیں۔ ملزم کئی سال سے اسکول میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
ایک بچی نے والدین کو اطلاع دی، جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ 5 بچیوں کا میڈیکل کرایا گیا، اور رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس واقعے کے بعد اسکول کو تالہ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔