ماضی میں بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو دکھانے والے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کر دی ہے۔
بھارتی گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے گانا گانے کے دعوے کی تردید کی۔
کمار سانو نے بھارتی میڈیا پر شائع شدہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ کمار سانو نے عمران خان کے لیے کوئی گانا نہیں گایا۔
گلوکار نے اپنی پوسٹ میں کہا، “میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے لیے کبھی بھی کوئی گانا نہیں گایا۔”