پیر, نومبر 25, 2024

کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوئی

کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوئی

پیرس اولمپکس 2024ء میں جیولین تھرو میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشد ندیم

نے خوشیوں سے ترسی اس قوم کو ایک طویل عرصے بعد حقیقی معنوں میں ایک دلی مسرت سے ہم

کنار کیا ہے۔ 92.97 میٹر طویل تھر وکر کے ارشد ندیم نے اولمپکس کے سارے ریکارڈ تہہ و

بالا کر دیے ہیں۔ ارشد ندیم کے اس کارنامے نے وطن عزیز کا نام چہار دانگ عالم میں چمکا دیا

ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود اپنی ذاتی محنت اور لگن سے ارشد نے اپنا نام تاریخ عالم میں

امر کر دیا ہے۔ ہا کی اور سکواش کے بعد اب جولین تھرو میں بھی پاکستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ کاش

ارباب اختیار جتنی توجہ کرکٹ کو دیتے ہیں اُس کا عشر عشیر بھی دوسری کھیلوں کو دیں تو وطن عزیز

کے ہیرے وطن کا نام روشن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ارشد کی ماں اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی ماں نے جس طرح

سے دونوں کو دعائیں دی ہیں وہ بھی لا جواب ہیں ۔ وطن کے اس سپوت کو پاکستانی عوام نے بھی

بہت دعائیں دی ہیں۔ سرکاری سطح پر ہلال امتیاز دینے کا اعلان ہوگیا ہے اور نوٹوں کی بھی

برسات کر دی گئی ہے۔ یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔

میاں چنوں کے اس ہیرو کو یہ اعزاز مبارک ہو۔ یوم آزادی کا اس سے بہتر تحفہ اور کوئی

نہیں ہو سکتا تھا۔ اللہ کرے مزید کامیابیاں بھی ارشد ندیم کے قدم چومیں۔

ایسی چنگاری بھی یا رب اپنی خاکستر میں تھی

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب