ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

پیرس اولمپکس: پاکستان کی میڈل کی واحد امید ارشد ندیم منگل کو ایکشن میں ہوں گے

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی پہلی اور آخری امید ارشد ندیم منگل کو جیولین تھرو کے مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ، ارشد ندیم، اپنی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں اور اچھے نتائج کے لیے پرعزم ہیں۔

پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ پسٹل ایونٹ میں غلام مصطفیٰ بشیر پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔

اس کے علاوہ، پاکستانی دستے کے 7 ایتھلیٹس میں سے 6 کا سفر ابتدائی مرحلے میں ہی ختم ہوگیا۔

پیرس اولمپکس کے 8 ویں روز، چین نے 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار رکھی، جبکہ امریکی ایتھلیٹس نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب