ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

پنجاب اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث 4 بچوں سمیت 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مون سون کے طاقتور سسٹم کے باعث پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ملتان میں منگل کے روز طوفانی بارش نے 48 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، جہاں 2 گھنٹوں میں 147 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس بارش کے باعث برساتی پانی نشیبی علاقوں اور خواجہ فرید سوشل سکیورٹی اسپتال میں داخل ہوگیا، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

لاہور، جہلم اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس سے صوبے بھر میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

ادھر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس سے ندی نالے بپھر گئے۔ پنجگور میں برساتی نالے میں نہانے کے دوران 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مستونگ میں ایک ٹریکٹر ٹرالی برساتی نالے میں بہہ گئی، جبکہ وادی زیارت کے علاقے کان میں تباہ کن سیلاب نے سیب کے باغات کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا، جو اب بجری اور پتھروں سے بھر گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب