اتوار, اگست 17, 2025

پاکستانی معیشت میں بہتری: ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق، جولائی سے جنوری 2025 تک کے عرصے میں پاکستان کی ترسیلات زر میں 25.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 کروڑ ڈالر سے زائد سرپلس میں تبدیل ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔ ایف بی آر کی محصولات میں جولائی تا دسمبر 26.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مالی خسارے میں اسی مدت کے دوران 36.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ مزید برآں، مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد پر آ گئی، اور جنوری 2025 میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب