پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کی کارکردگی توقعات پر پورا نہیں اتری۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عامر نے پورے ٹورنامنٹ میں کئی میچز جتوائے، لیکن فائنل میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
معین خان نے وسیم جونیئر کی غیر موجودگی کو بھی ایک اہم خلا قرار دیا، جو سائڈ سٹرین کے باعث میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔ انہوں نے سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہر کھلاڑی نے بھرپور محنت کی۔ انہوں نے آئندہ سیزن میں مزید بہتر واپسی کے لیے پرعزم ہونے کا اظہار کیا۔