ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

فواد خان کا تازہ گانا ریلیز، پاکستانی نامور شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کا نیا گانا “تارا” ریلیز ہو گیا ہے۔

یہ پاپ ٹریک امریکا کے ایم ٹی جی پروڈکشن ہاؤس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ گانے میں پاکستانی گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے “تارا جلا” اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مقبول گانے “ڈائمنڈز” کا خوبصورت مکسچر شامل ہے، جو دنیا بھر کی بااثر شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

فواد خان کے ساتھ اس گانے میں گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ “تارا” کو رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ریلیز کیا گیا، اور اس کی ہدایت کاری ایم ٹی جی پروڈکشن کی بانی ماہین مصطفیٰ نے کی ہے۔ گانے کو تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب