اتوار, اگست 17, 2025

غنیٰ علی نے شوبز چھوڑنے کی افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا

اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ گفتگو میں اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندان کے دباؤ پر کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اداکاری کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکاری ان کا جنون ہے اور جب تک سانس ہے، وہ پرفارم کرتی رہیں گی۔

رمضان کے دوران غنیٰ علی نے اعتکاف کیا تھا، جس دوران ان کے بھائی نے ان کی سوشل میڈیا اسٹوری پر یہ پیغام شیئر کر دیا کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں۔ اس پیغام سے مداحوں میں حیرت اور تشویش پھیل گئی۔ لیکن اب غنیٰ نے خود واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی رشتہ دار، خصوصاً شوہر اور بھائی، چاہتے ہیں کہ وہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ گھر، پردہ اور خاندان کو ترجیح دیں۔ تاہم غنیٰ علی نے اس بات کو سراہا کہ اگرچہ ان کے اہلِ خانہ کا دباؤ موجود ہے، لیکن وہ کبھی بھی زبردستی نہیں کرتے اور ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کبھی بھی روایتی اداکاراؤں جیسا بننے کی خواہشمند نہیں رہیں، اور ہمیشہ ایسے کردار پسند کیے جو معنی خیز ہوں اور ناظرین کے دلوں کو چھو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سستی شہرت یا گلیمر کے پیچھے نہیں بھاگتیں، بلکہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہیں۔

غنیٰ کا یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور مداحوں کی جانب سے ان کے حوصلے اور صاف گوئی کی خوب پذیرائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب