ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

عالمی بینک اگلے 5 سالوں میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کرے گا۔

عالمی بینک اگلے 5 سالوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق، یہ فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس وقت پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبے جاری ہیں، جن کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، اور اب تک پاکستان کو 6 ارب 16 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق، عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، جس میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ اور داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے 70 کروڑ ڈالر شامل ہیں، جبکہ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پروجیکٹ کے لیے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب