بدھ, اگست 13, 2025

شاہ رخ خان فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکا منتقل

ممبئی:بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر علاج کے لیے امریکا منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان فلم ’’کنگ‘‘ کی ایک ایکشن سین کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک ایک حادثہ پیش آ گیا جس میں انہیں چہرے پر گہری چوٹیں آئیں۔
زخم سنگین نوعیت کے ہونے کی وجہ سے فوری طور پر طبی امداد دی گئی، تاہم ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں بہتر علاج کے لیے امریکا لے جایا گیا۔

شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ امریکی شہر لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ٹیم نے ان کی مکمل صحتیابی تک فلم کی شوٹنگ روک دی ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’’کنگ‘‘ شاہ رخ خان کی ایک بڑی واپسی سمجھی جا رہی ہے، جس میں وہ ایک طاقتور کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب