پیر, نومبر 25, 2024

شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ اور ان کی فیملی کے ساتھ تعلق برقرار ہے: مریم نفیس

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے بتایا ہے کہ ان کی سابق بوائے فرینڈ سے آج بھی دعا سلام ہے اور ان کے شوہر کو اس بات کا علم ہے۔

مریم نفیس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی پر بات کی۔ انہوں نے سابق بوائے فرینڈ سے تعلقات کے بارے میں بھی کھل کر گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران، میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ اگر کوئی لڑکی انہیں فالو کرے تو ازدواجی تعلقات کے لیے کیا مشورہ دیں گی۔ مریم نفیس نے جواب دیا کہ لڑکیوں کو اپنے شوہر کو ہر بات بتانی چاہیے، مگر سابق بوائے فرینڈ سے ملنے کی بات نہ بتائیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہر رشتے کی کچھ حدود ہوتی ہیں جن کا احترام کرنا ضروری ہے۔ مریم نفیس نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سابق بوائے فرینڈ اور اس کی فیملی کے ساتھ آج بھی رابطہ ہے، اور ان کی بہن ان کی بہترین دوست ہے۔ اس سب کا علم ان کے شوہر کو بھی ہے اور انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے 2021 میں امان احمد سے شادی کی تھی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب