بدھ, اگست 6, 2025

دورۂ بنگلا دیش سے قبل قومی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار، اہم کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں شیڈول بنگلا دیش کے دورے سے قبل شدید فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی ہے، جہاں نائب کپتان شاداب خان مکمل طور پر سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی شرکت بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔ تاہم ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی انجریز سلیکشن کمیٹی کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہیں۔ کندھے کی تکلیف میں مبتلا شاداب خان کو ڈاکٹروں نے سرجری کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد وہ تقریباً تین ماہ تک ایکشن سے باہر رہیں گے۔

دریں اثنا، نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی مکمل فٹنس پر سوالیہ نشان ہے، جس پر سلیکٹرز نے نوجوان اور مکمل فٹ کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر سلمان مرزا اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کو ممکنہ طور پر اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس سیریز میں حارث رؤف بھی دستیاب ہوں گے مگر ممکنہ طور پر تمام میچز نہیں کھیلیں گے، جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر سلیکشن پلان سے باہر رکھے گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی اور تمام میچز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب