خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کا ایک نمائندہ صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب ہو گیا ہے، جو اقلیتوں کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ باڑہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے بابا گورپال سنگھ کو اقلیتی نشست پر صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ وہ نہ صرف ایک بااثر سماجی شخصیت ہیں بلکہ سکھ برادری کے مذہبی رہنما کا درجہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق باڑہ کے معروف قبیلے ملک دین خیل سے ہے۔ بابا گورپال سنگھ کی کامیابی اقلیتوں کی سیاسی شمولیت اور نمائندگی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔