ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، گجرات میں غیر معمولی بارشوں کے سبب 20 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 19 اگست تک ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور 25 اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے۔

گجرات کے کچھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے 350 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشوں کا سسٹم بھارتی گجرات سے آیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے 31 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب