پیر, نومبر 25, 2024

انڈیا کے عام انتخابات میں بی جے پی کو سادہ اکثریت نہ مل سکی

بھارت میں لوک سبھا کےانتخابات میں ابتدائی رجحانات میں مودی کی جماعت بی جے پی کے لیے بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی۔

بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، لوک سبھا میں سادہ اکثریت کےلیے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی درکار ہے۔

کانگریس اتحاد 234 نشستوں پر آگے

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ابتدائی رجحانات میں مودی کی بی جے پی کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے  اور  بی جے پی اتحاد این ڈی 294 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریسی اتحاد انڈیا 234 نشستوں پر آگے ہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن بی جے پی کے زیر قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

تاہم مودی اور راہول گاندھی اپنی اپنی نشستیں جیتنے کے قریب ہیں، گنتی کیے گئے ووٹوں میں راہول گاندھی کو اپنے حریف پر ایک لاکھ 12 ہزار اور مودی کو اپنے مخالف پر 34  ہزاروں ووٹوں کی برتری مل چکی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب