ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی منصوبے کی حمایت کی درخواست کی ہے

امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اس منصوبے پر بات چیت کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج مصر پہنچیں گے۔

مصر کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل، اردن، اور قطر کا بھی دورہ کریں گے۔

بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تین مراحل پر مشتمل منصوبہ پیش کیا۔

دوسری جانب، اسرائیلی فورسز کے غزہ شہر اور رفح پر حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، شجاعیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تین مراحل پر مشتمل مجوزہ منصوبہ پیش کیا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر رضامند ہو جائے تو اسرائیل بھی مان جائے گا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کی دی گئی تجاویز دراصل اسرائیلی تجاویز تھیں، اور اگر حماس انہیں قبول کر لے تو اسرائیل بھی رضا مند ہو جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب